ن لیگ کا عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ن لیگ کا عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چینی صرف اور صرف عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہے۔ حکومت پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ صرف عمران صاحب کے اے ٹی ایمز ، کارٹلز اور مافیا کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ڈالر کی طرح چینی کی قیمت کی پرواز کے بعد عمران صاحب استعفیٰ دیں۔ عمران صاحب قوم کی جان چھوڑیں، مہنگائی سے عوام کا گلا نہ گھونٹیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کا خطاب ختم ہوا اور ساتھ ہی عوام پر چینی کا بم گرا دیا ، گھی، خوردنی تیل سب کچھ مزید مہنگا ہوگیا۔ عمران صاحب نے یہ ریلیف پیکج دیا کہ چینی 145 اور 150 روپے کلو پر پہنچ گئی۔ عمران صاحب کے ہر خطاب اور فیصلے کے نتیجے میں قوم کو آنسو ملے۔ لیگی ترجمان نے کہا کہ عوام کو لوٹ کر عمران صاحب اپنے اے ٹی ایمز، کارٹلز اور مافیاز کی جیبیں بھر رہے ہیں۔ مہنگائی حکومت کے جھوٹ کی طرح بڑھتی جارہی ہے۔ چینی کمیشن کی رپورٹ کہاں ہے؟ اس لئے دبائی گئی ہے، چینی مہنگی اور مافیاز فائدہ اٹھاتے جائیں۔ مافیاز پر پلنے والی حکومت عوام کو صرف تکلیف دے سکتی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔