ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ ہم نوکریوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جن محکموں میں خالی جگہیں ہیں ان کو پر کیا جائے گا اور نوکریوں کے معاملے پر کوئی دیر یا شارٹ کٹ نہیں لیا جائے گاپنجاب حکومت کا محکمہ تعلیم، صحت، پولیس، سول ڈیفنس، ریونیو، جیل خانہ جات اور کالجز میں 1 لاکھ خالی سیٹوں پر فوری بھرتیاں شروع کرنے کا بڑا فیصلہ pic.twitter.com/XfaSqQZ9cl
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) November 4, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت کا محکمہ تعلیم، صحت، پولیس، سول ڈیفنس، ریونیو، جیل خانہ جات اور کالجز میں 1 لاکھ خالی سیٹوں پر فوری بھرتیاں شروع کرنے کا بڑا فیصلہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 1 لاکھ خالی آسامیوں پر فوری طور پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ پولیس، محکمہ سول ڈیفنس، محکمہ ریونیو، محکمہ جیل خانہ جات اور محکمہ کالجز میں نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔ پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریباً ایک لاکھ سرکاری آسامیوں پر فوری بھرتی شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔