کراچی میں منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی میں منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
کراچی ( پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر میں منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ موچکو پولیس نے 11کلو آئس اور 10کلو چرس برآمد کرلی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کے مطابق کارروائی کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آئس کی مالیت 8کروڑ سے زائد کی ہے۔ نیٹ ورک کراچی میں منشیات کا بڑا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ یہ نیٹ ورک کلفٹن اور ڈیفنس میں آئس فروخت کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نیٹ ورک مزید کارندوں کی تلاش جاری ہے۔ اس نیٹ کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی ایف آئی اے کے ساتھ جانچ پرتال کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔