(ویب ڈیسک ) بھارتی لیجنڈری کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی کی سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان سرپرائیز دینے انکے گھر پہنچ گئے۔
سلمان خان اور مہندر سنگھ دھونی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔وائرل ویڈیو میں بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی سلمان خان اور اپنی اہلیہ ساکشی کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ایم ایس دھونی کے کیک کاٹنے کے بعد سلمان خان کو کیک بھی کھلایا۔
Salman celebrating Mahi’s birthday two favourites together ❤️???? #SalmanKhan #Dhoni #dhonibirthday @BeingSalmanKhan @msdhoni #MSDhoni pic.twitter.com/vaJY2Xd9NJ
— ♥️KANCHU♥️ (@kanchan789) July 8, 2024
سلمان خان نے ایکس پر ایم ایس دھونی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور سالگرہ کی مبارکباد دی ۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے کپتان صاحب‘۔
واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی نے گزشتہ روز 43ویں سالگرہ منائی۔ وہ ان دنوں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے سلسلے میں ممبئی میں ہیں۔