انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا، مزدور کی بیٹی پوزیشن لے اڑی

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا، مزدور کی بیٹی پوزیشن لے اڑی
کیپشن: انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا، کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا

ویب ڈیسک: لاہور میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب ساڑھے 60 فیصد رہا۔ فیصل آباد میں غریب مزدور ٹھیلے والے کی بیٹی پوزیشن لے اڑی۔

تفصیلات کے مطابق امتحانات میں 1 لاکھ  90 ہزار 2 سو  امیدواروں نے شرکت کی۔ کامیابی 1 لاکھ 14 ہزار 9 سو 85 کے نصیب میں آئی۔

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا: 

کنٹرولر لاہور بورڈ زاہد میاں کے جاری کردہ بیان کے مطابق 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد طلبا نے امتحانات میں شرکت کی۔1 لاکھ 14 ہزار سے زائد طلبا امتحانات میں پاس ہوئے۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 60 فیصد رہا۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کے کامیابی کا تناسب 70 فیصد رہا۔ لڑکوں کے کامیابی کا تناسب 48 فیصد رہا۔ پری میڈیکل کرنے والے 77 فیصد طلبا پاس ہوئے۔ پری انجینئرنگ کرنے والے 73 فیصد طلبا پاس ہوئے۔ آرٹس پڑھنے والے 54.17 فیصد طلبا فیل ہوئے۔ جنرل سائنس کے 57.96، کامرس کرنے والے 62.75 فیصد طلبا پاس ہوئے۔

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے نتائج کا اعلان کردیا:

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ کی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کنٹرولر امتحانات کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امتحان میں ایک لاکھ 3 ہزار 269 امیدوار شریک ہوئے، 74 ہزار 154 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب۔ 81۔71 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر پہلی تینوں پوزیشننز طالبات نے  حاصل کیں۔

کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نجی کالج کی طالبہ میمونہ کوثر نے 1155 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فیصل آباد کے نجی کالج کی طالبہ عائشہ عمران اور اشمل فاطمہ نے 1150 نمبر لے کر دوسری اور چنیوٹ کے کالج کی طالبہ مارج ناز نے 1147 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

ٹھیلہ لگانے والے مزدور کی بیٹی پوزیشن لے اڑی:

فیصل آباد میں ٹھیلہ لگا کر اپنا گزر بسر کرنے والے جڑانوالہ کے رہائشی کی بیٹی سعدیہ بتول نے تعلیمی بورڈ میں پری انجینرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ سعدیہ بتول کا والد محنت کش طاہر ندیم ٹھیلہ لگا کر گولی، ٹافی بیچتا ہے۔ 

نابینا طالبعلم نے پوزیشن حاصل کرلی:

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج میں نابینا طالبعلم نے بھی پوزیشن حاصل کر لی۔ نابینا طالبعلم حسیب عباس نے ہیومینٹی گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حسیب جھنگ کے نجی کالج کا طالبعلم ہے اور نارمل بچوں کے ساتھ پڑھتا رہا ہے۔

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں جھنگ کے طلباء کا اعزاز:

فیصل آباد بورڈ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں جھنگ کے طلباء نے اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 

چناب کالج شورکوٹ کے طالب علم مغیرہ رحمان نے پری میڈیکل گروپ میں 1140 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

چناب کالج جھنگ کے آرٹس گروپ کے طالب علم شیخ محمد حسیب عباس نے 1062 لےکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں، اساتذہ اور پرنسپلز کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ 

Watch Live Public News