کراچی:سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی:سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
کیپشن: کراچی:سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

ویب ڈیسک:  پیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینی گئی موٹرسائیکل اور7 موبائل فونز برآمد کیے گئے ، موٹرسائیکل جمشیدکوارٹر کےعلاقےسےچھینی گئی تھی، واردات کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹر میں درج ہے۔

پولیس کا بتاناہے کہ گرفتارملزمان میں شاہ فیصل ولدکرامت، اسامہ ولدفریدخان اور محمد ظہور ولد سوید کریم شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا بتانا ہے کہ برآمد موبائل فونز شہر کےمختلف علاقوں سےچھینےگئے، ملزمان کےخلاف ضابطےکےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News