ویب ڈیسک: وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات یکم فروری سے جاری ہیں۔جس میں سوا چھ لاکھ سے زائد طلباء وطالبات شریک ہورہے ہیں۔درجات کتب کیلئے تین ہزار 5 سو 59امتحانی مراکز میں تقریباً 21ہزار نگران عملہ کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امتحانات سے قبل ملک بھر میں نگران عملہ کیلئے تربیتی نشستوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تمام صوبائی دفاتر میں امتحانی امور کی رہنمائی کیلئے کنٹرول روم قائم کیے گئے۔ مرکزی دفتر کے تمام منتظمین اور اراکین امتحانی کمیٹی فعال ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت 31ہزار 78شرکائے امتحان کا اضافہ ہوا۔ایک لاکھ 8ہزار 4سو 3طلباء وطالبات حفظ قرآن کا امتحان دے رہے ہیں۔89 ہزار 4 سو 36 طلباء اور اٹھارہ ہزار 9 سو 67طالبات شریک امتحان ہورہی ہے۔ درجہ عالمیہ میں 42ہزار 4 سو 59طلباء و طالبات امتحان دے رہے ہیں۔جس میں 12ہزار 2سو 27طلباء اور 30ہزار 2سو 32طالبات شامل ہیں۔
درجہ عالمیہ کے امتحان میں کامیاب ہونے کی صورت میں علماء و عالمات کی سند سے نوازا جائے گا۔