لاہور ( پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری ڈیل صرف عوام کے ساتھ ہے۔ 2018 کا تجربہ ناکام ہوچکا ہے۔ ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی بحران کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں۔ حکومت نے منی بجٹ میں 350 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گاہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں عوام پر اتنا بوجھ ڈالنا مناسب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی ایک خود مختار ادارہ ہے ہم اس حوالے سے اپوزیشن سمیت مختلف اتحادی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ حکومت کو اس بجٹ پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیئے تھا۔ اپوزیشن سمیت حلیف جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جانا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بھی ایک غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہےہم جس جماعت کے پاس آئے ہیں ان کے بزرگوں نے تحریک پاکستان کے لئے قربانیاں دیں ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری گزارشات پر ایم کیو ایم کی قیادت غور کرے گی۔