چنئی کے ایک آرٹسٹ نے بھی شہر میں ایسا رکشہ تیار کیا ہے جس کو لوگوں میں ویکسین کے بار میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشہ منفرد انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پر ویکسین کی مصنوعی سوئیاں بھی موجود ہیں۔ رکشہ کے اندر ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب کی گئی ہے جس کی مدد سے اونچی آواز میں شہریوں کو ویکسین سے متعلق اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔
ویب ڈیسک: عالمی وبا کورونا وائرس نے بھارت میں نظام زندگی کو مفلوج کر رکھ دیا ہے۔ سیکڑوں افراد یومیہ جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ ہمسایہ ملک میں ادویات، ہسپتالوں کے بیڈز اور آکسیجن میں کمی کے بعد رکشہ ڈرائیورز کی جانب سے مریضوں کی مدد کے لیے خدمات پیش کر دی گئی ہیں۔ مالک کی جانب سے رکشے ایمبولینس میں تبدیل کرتے ہوئے ان کو مریضوں کی مدد کے پیش نظر مہیا کیا جا رہا ہے۔