پاکپتن ( پبلک نیوز) شہر میں ڈاکو متحرک ہو گئے اور وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاؤں 37 ای بی میں ڈاکوؤں نے بیوپاری سے 2 لاکھ 68 ہزار روپے چھین لیئے۔ گاؤں 75 ای بی میں موٹر سائیکل سواروں نے دیہاتی سے 50 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب مانانوالہ مین جی ٹی روڈ فیصل آباد روڑ پر بسم اللہ آٹو کی دکان پر چوری کی واردات ہوئی۔ بسم اللہ موٹرز کے مالک کا کہنا ہے کہ رات 12بجے آٹوکا سامان لے کر آیااورصبح دکان میں سے لاکھوں روپے کا سامان اور ہزاروں روپے کی نقدی غائب تھی واقع کی اطلاع 15پر دی گئ جس پر مقامی پولیس پہنچ گئ دن دیہاڑے واردات کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔
مانانوالہ کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈی پی او شیخوپورہ سےمطالبہ کیا ہے کہ ان بڑتی ہوئی چوری کا نوٹس لیا جائے۔