سکھر ( پبلک نیوز) دکی شہر اور گردونواح میں موسلادار بارش کا سلسلہ جاری۔ بارش سے گرمی کی شددت میں کمی، سکھراور گردونواح میں آندھی اور طوفان کے بعد بارش۔ بجلی کا نظام درہم برہم۔
بارش اور آندھی کے باعث کئی مقامات پر بجلی کے پول اور درخت زمین بوس ہوگئے۔ دوسری جانب طوفانی ہواؤں کے باعث پنوعاقل میں گھر کی چھت گر گئی۔ گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں مرد اور خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے متعلقہ ہسپتال بنوعاقل کے منتقل کر دیا گیا ہے۔