”اداروں کو بھی سمجھ آ گئی سسلین مافیا کیا ہوتے ہیں“

”اداروں کو بھی سمجھ آ گئی سسلین مافیا کیا ہوتے ہیں“

اسلام آباد(پبلک نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے پوری قوم اور اداروں کو سمجھ آ گئی کہ سسلین مافیا کیا ہوتے ہیں، ادارے انکی مرضی کا فیصلہ کریں تو وہ ٹھیک ہیں، نہ کریں تو آپ اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ پر آئینی پوزیشن لی تھی، ہماری بھی وہی پوزیشن ہے کہ آئینی ترمیم پارلیمان کا کام ہے، بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں آپ نے اپنی اے ٹی ایمز کو ٹکٹس دیں، اے ٹی ایمز جتتی ہیں تو وہ بالکل ٹھیک ہے، اسلام آباد سے آپ ہارتے ہیں تو الیکشن کمیشن غلط ہے۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ سب نے دیکھ لیا کہ اداروں کو برا بھلا کہنے والا کون ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابی نتائج کو نہ تسلیم کیا نہ ہی عمران خان کو وزیراعظم مانتے ہیں، آئندہ مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو جان لیں عوام جاگ رہے ہیں، ضمنی انتخاب میں جو بات قوم کو سمجھ آ گئی تھی وہ صدر کو کل سمجھ آئی ہے، آزاد کشمیر میں گلگت بلتستان کی طرح مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی گئی تو ڈسکہ والا حال ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔