ویب ڈیسک: پنجاب میں سموگ کی وجہ سے مختلف بیماریوں کے مریض رپورٹ ہونے لگے۔ اکتوبر کے مہینے میں سموگ سے ہونے والی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں بیماریوں کی شرح 5.41 فیصد سے بڑھ کر 5.74 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ لاہور، ناک اور گلے کی انفکیشن کے کیسز میں 4.99 فیصد کے مقابلے میں 5.30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں ناک اور گلے کی انفکیشن کے مریض زیادہ رپورٹ ہوئے۔ اکتوبر میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 19 لاکھ سے زائد مریضوں نے ناک اور گلے کی انفکیشن کے باعث ہسپتالوں کارخ کیا۔
لاہور میں اکتوبر کے دوران ایک لاکھ 29 ہزار مریضوں کو اس حوالے سے ہسپتالوں کا رخ کیا۔ لاہور میں مجموعی طور پر اکتوبر کے مہینے میں او پی ڈی میں مریضوں کا رش 3.12 فیصد تک بڑھ گیا۔ فالج کے مریضوں میں کی تعداد 0.09 سے بڑھ کر 0.11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
آنکھ کے مسائل کے ساتھ مریضوں کی تعداد جولائی کے مقابلے 0.02 سے بڑھ کر اکتوبر میں 0.03 فیصد رہی۔