اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ تصدیقی عمل میں مردہ ووٹرزکوزندہ قراردےدیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نےمردہ قراردیئےگئے ایک لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرزکوزندہ تسلیم کرلیا ہے، دوبارہ تصدیقی عمل میں مردہ ووٹرزکوزندہ قراردےدیاگیا ہے۔ پہلی تصدیقی مہم میں 32 لاکھ 8895 ووٹرز کو مردہ قرار دیا گیاتھا، دوبارہ تصدیقی مہم میں 30 لاکھ 93 ہزار 877 ووٹرز مردہ قرارپائے۔ مردہ قراردیئےگئے ووٹرزکوٹائپنگ غلطی کی وجہ سےلسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔دوبارہ تصدیق کے بعد ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے تمام فیلڈ دفاتر کو ووٹرز لسٹوں کی رینڈم چیکنگ کی ہدایت کردی ہے، الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی حتمی اشاعت 25 اگست کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔