الیکشن کمیشن نے 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
الیکشن کمیشن نے پانچ مخصوص نشستوں تحریک انصاف کے پانچ اراکین کے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے. الیکشن کمیشن نے،فوزیہ عباس، بتول جنجوعہ اور سائرہ رضا کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ، پنجاب اسمبلی دو اقلیتی نشتوں پر سمیول یعوب اور حقوق ببو کے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیئے. الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد پنجاب میں نمبر گیم کی صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے، پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے، حکومتی ارکان کی تعداد 176 ہے، جس میں مسلم لیگ ن کے 165، پیپلز پارٹی کے 7 اور چار آزاد امیدوار شامل ہیں۔ ن لیگ کے ایک رکن منحرف ہیں، خانیوال سے رکن صوبائی اسمبلی محمد فیصل نیازی نے استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوایا ہوا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کو پانچ مخصوص نشستوں ملنے کے بعد تعداد 163 ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ قاف 10 کے رکن کے بعد یہ تعداد 173 ہو گئی ہے۔ اس صورتحال میں آزاد امیدواروں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں آزاد امیدوار پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے ساتھ تھے، مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد چودھری نثار کو چھوڑ کر تمام آزاد امیدوار حمزہ شہباز کے ساتھ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی مخصوص پانچ نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔