ق لیگ کے رہنماؤں کی حمزہ سے ملاقات پر تحریک انصاف ناراض

ق لیگ کے رہنماؤں کی حمزہ سے ملاقات پر تحریک انصاف ناراض
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی چوہدری سالک ملاقات کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کے رہنماؤں کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی. ق لیگ کے رہنماؤں چوہدری سالک حسین اور شافع حسین کی حمزہ شہباز سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رکن سینیٹراعجاز چوہدری نے شعر داغ دیا. اعجاز چوہدری نے خبر کے سکرین شاٹ کے ساتھ لکھا ہیں کوا کب کچھ نظر آتے ہیں کچھ دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کُھلا اعجاز چوہدری کی ٹوئٹ پر مونس الہیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جیسے آزادی مارچ میں کچھ لیڈران نے تھانے میں جا کر گرفتاری دے دی تھی. بات اس پر ختم نہیں ہوئی اعجاز چوہدری نے مزید لکھا مونس بھائی !آپ کے بارے میں میری رائے تھی کہ آپ کو حق و باطل کی پہچان ہے، آپ کے گھر کے لئیے کبھی دعا نہیں کروں گاکہ پولیس وہی کچھ کرے جو میرے گھر اور میرے بھائی کے گھر ہوا۔اپنے والد گرامی سے پوچھ لیجیے. مونس الہیٰ نے جواب میں کہا اعجاز چوہدری صاحب ایک دوسرے سے نہ الجھیں ، ہماری مشترکہ حریف #pmln ہے۔ آئیے اس طرف توجہ مرکوز رکھیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کا ایک دھڑا حکومت کا حمایتی جبکہ دوسرا دھڑا اپوزیشن رہنماء عمران خان کیساتھ ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کی فیملی حکومتی اتحاد کا حصہ تو ہے چوہدری پرویز الہیٰ اور انکے صاحبزادے مونس الہیٰ وزیراعظم عمران خان کے مطالبات کی حمایت کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔