احسن اقبال پر جوتا پھینک دیا گیا

احسن اقبال پر جوتا پھینک دیا گیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، ممبر قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال پر حزب اقتدار کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے جوتا پھینک دیا۔

پی ٹی آئی کارکن نے اس وقت لیگی رہنما پر جوتا پھینکا جب وہ حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے جوتا ان پر پھینکا گیا۔ اس پر ن لیگ کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل لیگی سینئر رہنماؤں کی نیوز کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنان پلے کارڈ لے کر آ گئے اور شدید نعرے بازی شروع کر دیا۔ اس پر لیگی رہنماؤں نے کانفرنس ادھوری چھوڑی دی۔ بعد ازاں لیگی رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنان کی ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔