شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے شاہین آفریدی کی نسبت طے پا گئی

شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے شاہین آفریدی کی نسبت طے پا گئی
لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاء کی نسبت کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے طے پا گئی ٗ باقاعدہ اعلان اور منگنی تعلیم مکمل ہونے کے بعد یعنی دو سالوں میں ہو گی۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے داماد شاہین شاہ آفریدی بننے والے ہیں ٗ شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کی قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے نسبت طے پا گئی ہے ٗ دونوں خاندانوں کی باہمی رضا مندی کے بعدپاکستان ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی میں رشتہ طے ہو چکا ہے۔ایک صحافی نے اپنی ٹویٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ دونوں خاندانوں کی اجازت سے شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی صاحبزادی کیساتھ منگنی کی خبروں کے حوالے سے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ رشتہ طے ہو چکا ہے اور منگنی دو سالوں کے اندر تعلیم مکمل ہونے کے بعد کی جائیگی

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔