ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان فنانشل لٹریسی ویک منا رہا ہے۔ جس کے تحت بینک صارفین کو ڈیجیٹل خدمات سمیت دیگر سروسز کے بارے آگہی دی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی طرف سے فنانشل لٹریسی ویک جاری ہے اس حوالے چیف منیجر اسٹیٹ بینک طارق ریاض نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پروگرام کے تحت اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل مالی خدمات سے متعلق آگہی دے رہا ہے۔
صارفین گھر بیٹھے اپنے یوٹیلیٹی بلز اور بچوں کے تعلیمی اخراجات ادا کر سکتے ہیں، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے پیپر لیس معیشت کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، صارفین ٹرانسپورٹ لاگت، لائنوں میں لگنے کی پریشانی سمیت دیگر مسائل سے بچ سکتے ہیں۔
چیف منیجر ایس بی پی نے مزید کہا کہ قرض کی سہولت، کاروباری لین دین سمیت کئی آفرز اب صرف ایک کلک پر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ نے تمام پاکستانیوں کے لئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ڈیجیٹل مالیاتی ٹیکنالوجی کے بارے میں جانیں اور اسے اپنائیں۔
Deputy Governor #SBP Mr. Saleemullah urges all Pakistanis to learn about & adopt digital financial technologies. Join us during Pakistan Financial Literacy Week from March 4-8, 2024.
— SBP (@StateBank_Pak) March 6, 2024
Details: https://t.co/WmsT0SJBnM#PFLW2024 #PakFinancialLiteracy #GlobalMoneyWeek #LearnSaveEarn pic.twitter.com/3zDrurE74j