چاند پر جرم کی سزا اب زمین پر ملے گی

چاند پر جرم کی سزا اب زمین پر ملے گی
اوٹاوہ (ویب ڈیسک ) اگرچہ ناسا نے آرتیمس کے نام سے دوبارہ چاند کی سیر کا منصوبہ بنایا ہے لیکن اسی تناظر میں کینیڈا نے چاند پر کئے گئے جرم کو قابلِ سزا قرار دیا ہے ۔ کینیڈا کے قانونی ماہرین نے چاند کی سطح کو نقصان پہنچانے، کوڑا کرکٹ پھیلانے اور دیگر معاملات کو جرم قرار دینے کا قانون پیش کیا ہے ۔ ناسا کے مطابق انسان کو 2025 میں دوبارہ چاند پر اتارا جائے گا اور انسانیت پھرسے قمری سیر کے قابل ہوگی لیکن گزشتہ جمعرات کو کینیڈا نے جرم و قوانین کی فہرست میں چاند پر کسی قسم کا نقصان پہنچانے پر سنگین جرم میں شامل کیا ہے۔ تاہم اس قانون کو ہنوز ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں کی منظوری درکار ہے۔ تبدیل شدہ قانون کا بِل 29 اپریل کو ہاؤس آف کامنز میں پیش کیا گیا ہے۔ ’سول لونر گیٹ وے ایگریمنٹ امپلیمینٹیشن ایکٹ‘ نامی قانون میں فی الحال کینیڈا کے سائنسدانوں اور چاند نوردوں کو ہی مخاطب کیا گیا ہے۔ اس میں زمین سے چاند پر جانے، وہاں رہنے اور دوبارہ زمین پرپہنچنے کے تمام مراحل کو ہی شامل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔