واٹس ایپ پر ڈیٹا ہمیشہ کے لئے محفوظ، مگر کیسے ؟

whatsapp
کیپشن: whatsapp
سورس: google

 ویب ڈیسک: واٹس ایپ پر اپنا ڈیٹا محفوظ بنائیں مگر کیسے؟ صرف پانچ ٹپس اور آپ کی چیٹ اور ڈیٹا ہمیشہ کے لئے محفوظ ہوجائے گا۔

واٹس ایپ کا استعمال ہماری زندگی میں معمول بن گیا ہے اور یہ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشنز میں ایک ایپ ہے۔
واٹس ایپ کو جہاں پیغامات بھیجنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے وہیں اس ایپ سے آڈیو ویڈیو کالنگ سمیت میڈیا اور ڈاکومنٹس بھی شیئر کیے جاتے ہیں۔
واٹس ایپ اپنے صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیٹا کو مکمل طور محفوظ رکھنے کی ضمانت دیتا ہے تاہم صارفین اس کے باجود چیٹ اور ڈیٹا کی سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے اس حوالے پانچ ٹِپس بتائی ہیں جنہیں استعمال کر کے واٹس ایپ چیٹ کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں وہ ٹِپس کیا ہیں۔
واٹس ایپ پر اپنی چیٹ اور ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بیک اپ کو آن رکھیں۔ اس سے آپ کی چیٹ محفوظ رہے گی اور ڈیٹا لیکج کا خطرہ نہیں ہو گا۔
واٹس ایپ پر ڈیٹا کی حفاظت کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ سپیم یا اجنبی نمبر سے آنے والی کال کو اٹینڈ کرنے سے گریز کرنے لیے ’سائلنس انناؤن کالرز‘ کے فیچر کو آن کر دیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ کو کوئی بھی سپیم میسج یا فیک میسج موصول ہو تو اس اکاؤنٹ سے بات چیت کرنے اور اپنی معلومات فراہم کرنے کے بجائے فوری طور پر بلاک اور رپورٹ کر دیں۔
واٹس ایپ پر اپنے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹو سٹیپ ویری فیکیشن کے فیچر کو آن کر دیں۔ اس طرح اگر آپ کے نمبر پر کوئی اور واٹس ایپ بنانے لگے گا تو فوری طور پر آپ کو اس کا تصدیقی نوٹیفیکیشن موصول ہو جائے گا۔
ڈیٹا یا اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی لِنکڈ ڈیوائسز کو باقاعدگی سے چیک کریں۔
آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ کون سی ڈیوائسس پر چل رہا ہے، یہ جاننے کے لیے واٹس ایپ کی سیٹنگز کے آپشن میں جائیں، وہاں لِنکڈ ڈیوائسز کے آپشن پر کلک کر کے تمام ڈیوائسز کا جائزہ لیں۔
واٹس ایپ سمیت اپنے موبائل فون کا ڈیٹا محفوظ رکھنے لیے فون پر کوڈ اور فنگر پرنٹ لگا کر رکھیں۔

Watch Live Public News