عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کالعدم

عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کالعدم
سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا پیمرا سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں تاخیری میکانزم سے ممنوعہ مواد کو نشر ہونے سے روکنے کی ہدایات پر عملدرآمد کرائے،اگر کوئی چینل لائیو نشریات میں تاخیری میکانزم کی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرے تو پیمرا اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کی مجاز ہے۔ معاملے پر چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے عمران خان کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے وکیل مطمئن نہیں کرسکے کہ پیمرا آرڈیننس کی سیکشن27 کے تحت پابندی کیسے لگائی جاسکتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے وکیل نے کہا پیمرا نے بطور ریگولیٹر چینلز کو کہا ہے کہ وہ ڈیلے میکانزم کو یقینی بنائیں۔ فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ پیمرا سپریم کورٹ کے فیصلے پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔