پیرالمپکس: پاکستانی اتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیت لیا

پیرالمپکس: پاکستانی اتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیت لیا

(ویب ڈیسک ) پیرالمپکس میں پاکستانی اتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیت لیا۔انہوں نے  52.54 کی تھرو کے ساتھ تمغہ اپنے نام کیا۔

پیرس میں جاری پیرالمپک گیمز میں ڈسکس تھرو کے ایف 37 کیٹیگری کا فائنل کھیلا گیا ، پاکستان کے حیدر علی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 52.28 کی تھرو کی جبکہ انکی دوسری تھرو فاؤل قرار دی گئی۔

حیدر علی ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی نمبر پر رہے تاہم اس کے بعد ان کی مسلسل 3 تھرو فاؤل قرار دی گئیں  اور یوں ازبکستان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ نے بہتر تھرو پھینک کر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستانی اتھلیٹ حیدر علی نے اپنی آخری تھرو  52.54 کی  پھینکنے میں کامیاب رہے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

اس یونٹ میں  ُزبکستان کے ٹولیبائے نے سونے کا تمغہ جیتا،   کینیڈا کے جیسی زیسیو نے چاندی کا تمغہ جبکہ   حیدر علی نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

خیال رہے کہ یہ حیدر علی کا پیرالمپکس میں چوتھا میڈل ہے۔اس قبل انہوں نے  ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی مبارکباد: 

وزیر اعظم شہبا شریف نے   حیدر علی کو پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم  نے حیدر علی کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ   حیدر علی کی کامیابی سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

Watch Live Public News