ہوشیار۔۔خبردار۔۔!نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ پر پرچہ درج ہوگا

ہوشیار۔۔خبردار۔۔!نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ پر پرچہ درج ہوگا
کیپشن: ہوشیار۔۔خبردار۔۔!نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ پر پرچہ درج ہوگا

ویب ڈیسک: شہری ہوشیار،خبردار۔۔ گاڑی کی شناخت چھپانے، ای چالان سے بچنے کےلئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ پر پرچہ درج ہوگا.

تفصیلات کے مطابق بوگس،غیر قانونی گرین نمبر پلیٹس اور وہیکل کی شناخت چھپانے والوں کےخلاف پرچہ کٹے گا،سی ٹی او لاہور نے ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔اپلائیڈ فار،غیر نمونہ اور نمبر واضح نہ لگانے والوں کو بھاری جرمانوں کا حکم دیا گیا ہے۔

عمارہ اطہر نے کہا کہ شہری ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس پر سیاہ پیپر لگا لیتے ہیں،نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں گا،موٹرسائیکل، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹمپرنگ کرنے والوں کےخلاف مقدمات درج ہونگے، مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97 اے کے تحت درج ہونگے۔

عمارہ اطہر نے کہا کہ ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں،انہیں چالان نہیں کیا جائے گا، ایسے شہری جنہوں نے نمبر پلیٹس کےلئے اپلائی کیا ہوا ہے وہ ایکسائز سلیپ ساتھ رکھیں۔

Watch Live Public News