قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ، پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے قرارداد منظور

قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ، پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے قرارداد منظور

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں لندن میں قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کےمطابق حکومتی رکن احسن رضا نے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ کے خلاف ایوان میں قرارداد پیش کردی، قرارداد کےمتن میں کہا گیا یہ حملہ قاضی فائز عیسی پر نہیں پورے پاکستان پر کیاگیا ہے، قاضی فائز عیسی پر حملہ کی منصوبہ بندی کرکے ایک سیاسی جماعت نے انتشار پسندی کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قاضی فائز عیسی پر حملہ کی ایک ہفتہ سے کال دی جا رہی تھی، قاضی فائز عیسی کو مڈل ٹمپل میں جس اعزاز سے نواز گیا، دنیا کے ایک بڑے ادارے نے قاضی فائز عیسی کو اعلی منصب پر فائز کیا,اس واقعہ ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، حکومت برطانیہ سے بات کرکے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے.

سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا اس کی کاپی وفاقی حکومت کو بھیجی جائے، آج برطانیہ کی ڈپلومیٹک پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ہے، وفاقی حکومت اس قرار داد کی کاپی انہیں بھی بھیجے۔

حکومتی رکن رانا ارشد کا کہناتھا کہ قاضی فائز عیسی کےلیے جو اعزاز برطانیہ نے دیا وہ پاکستان کےلئے اعزاز ہے، کچھ شر پسند عناصر نے وہاں ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ان کو سزا ملنی چاہیے اور نشان عبرت بنانا چاہیے۔

Watch Live Public News