تھانہ گرین ٹاؤن میں سب انسپکٹر کاایڈووکیٹ پرتشدد،مقدمہ درج،کوئی گرفتاری نہ ہوسکی

تھانہ گرین ٹاؤن میں سب انسپکٹر کاایڈووکیٹ پرتشدد،مقدمہ درج،کوئی گرفتاری نہ ہوسکی
کیپشن: تھانہ گرین ٹاؤن میں سب انسپکٹر کاایڈووکیٹ پرتشدد،مقدمہ درج،کوئی گرفتاری نہ ہوسکی

ویب ڈیسک: لاہور پولیس افسران نے تھانے جا نے والے سائلوں کو ہی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا،تھانہ گرین ٹاؤن میں سب انسپکٹر نے ایڈووکیٹ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر علی حمزہ اور ساتھی کانسٹیبلز نے تشدد کرتے ہوئے کمرے میں بند کر دیا۔تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے سب انسپکٹر اور کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے میں سب انسپکٹر علی حمزہ ، کانسٹیبلز عمیر،  حسن کو نامزد اور دو نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سب انسپکٹر نے بھائی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا پوچھنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

Watch Live Public News