(ویب ڈیسک ) گرڈ کی بجلی میں 5 فیصد کمی کے نتیجے میں صارفین پر مزید 131 ارب روپے کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
شمسی توانائی کے بڑھتے رجحان اور اس سے درپیش مسائل پر تازہ ترین تحقیق سامنے آگئی۔ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مالی سال 2023۔24 میں شمسی توانائی کے اضافے سے گرڈ صارفین پر 200 ارب روپے کا بوجھ پڑا۔
رپورٹ کے مطابق سولر سسٹم کے استعمال مین اضافے کے باعث دیگر بجلی صارفین کے لیے بجلی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہو رہا ہے۔ گرڈ کی بجلی میں 5 فیصد کمی کے نتیجے میں صارفین پر مزید 131 ارب روپے کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرڈ کی طلب میں 10 فیصد کمی کی صورت میں بوجھ دو گناہ ہو کر261 ارب روپے تک جاسکتا ہے، شمسی توانائی کے استعمال سے دن میں بجلی کی فروخت میں 8 سے 10 فیصد کمی سامنے آئی، بروقت اصلاحات نہ ہونے کی صورت میں صارفین اور تقسیم کار کمپنیوں پر مالی بوجھ مزید بڑھنے گا۔