بشریٰ بی بی کا بیان، پی ٹی آئی قیادت نے بڑا فیصلہ کرلیا

بشریٰ بی بی کا بیان، پی ٹی آئی قیادت نے بڑا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی اکثریت کا خود کو بشری بی بی بیان سے الگ کرنے فیصلہ ،بشری بی بی کے بیان پر  پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے بشری بی بی کو کسی بھی معاملے سے پہلے  بانی پی ٹی آئی یا پارٹی سے مشاورت کا کہہ دیا گیا،24 نومبر کے احتجاج میں بشری بی بی حصہ ہونگی مگر کردار مرکزی نوعیت کا نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ بشری بی بی کی مشال یوسفزئی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پیغام پہنچانے کی کوشش کی ،مشال یوسفزئی کو اڈیالہ میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

 ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ پارٹی قیادت کی تشویش پر بانی پی ٹی آئی کا بشری بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دیا ہے،  ویڈیو پیغام ایڈیٹ کر کے اپلوڈ ہوا لیکن اتنی بڑی غلطی کیسے نظر انداز ہوئی, رہنماؤں کا موقف تھا کہ ویڈیو ایڈیٹ کرنے کے بعد بھی جاری کردہ بیان کی ٹائمنگ درست نہیں۔

Watch Live Public News