گورنر پنجاب کی گاڑی کو حادثہ ،  گورنر سلیم حیدر محفوظ رہے

گورنر پنجاب کی گاڑی کو حادثہ ،  گورنر سلیم حیدر محفوظ رہے

(ویب ڈیسک ) موٹر وے پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر  کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہے ۔

تفصیلات کے مطابق   موٹر وے ایم ٹو نیلہ دلہہ کے قریب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی گاڑی کو   حادثہ پیش آیا ہے، تاہم گورنر محفوظ رہے۔

گورنر پنجاب کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا تاہم گاڑی حادثے میں محفوظ رہی اور گاڑی یا سوار افراد کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

  گورنر پنجاب دوسری گاڑی پر سوار ہو کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے۔

Watch Live Public News