برانچ لیس بینکنگ اکائونٹس میں 21 فیصد اضافہ

برانچ لیس بینکنگ اکائونٹس میں 21 فیصد اضافہ
سال 2021 کے دوران ایم والٹس ( برانچ لیس بینکنگ اکائونٹس) میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 کے اختتام پر ایم والٹس کی تعاد 45 ملین تک بڑھ گئی جبکہ سال 2020 کے خاتمہ پر یہ تعداد 37 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح سال 2020 کے مقابلہ میں 2021 کے دوران برانچ لیس بینکنگ اکائونٹس (بی بی) کی تعداد میں 8 ملین یعنی 21 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق گذشتہ کلینڈر سال 2021 کے دوران برانچ لیس بینکاری کی ٹرانزیکشنز بھی 51 فیصد اضافہ سے 2 اعشاریہ پانچ ارب تک پہنچ گئیں ،جبکہ سال 2020 کے مقابلہ میں سال 2021 کے دوران برانچ لیس بینکاری کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 106 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ان کی مالیت 9 کھرب روپے تک پہنچ گئی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔