یونیسکو نے افطار کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا

یونیسکو نے افطار کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا
اسلام آباد:اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے ماہ رمضان کے اس اہم ترین حصے افطار کو intangible ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیسکو کی انٹر گورنمنٹل کمیٹی فار دی سیف گارڈنگ آف Intangible کلچرل ہیرٹیج نے افطار کو ثقافتی ورثے کا حصہ بنانے کی منظوری دی۔ خیال رہے کہ ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان نے مشترکہ طور پر یونیسکو میں مسلمانوں کی سماجی روایت افطار کو ثقافتی ورثے کا حصہ بنانے کی درخواست کی تھی۔ اس حوالے سے یونیسکو نے 6 دسمبر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ماہ رمضان کے دوران ہر روز سورج غروب ہونے پر دنیا بھر میں مسلمان افطار کرتے ہیں، افطار کے دوران لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں جس سے خاندان اور برادری کے درمیان تعلق مضبوط ہوتے ہیں جبکہ یکجہتی، سخاوت اور سماجی بھلائی کو فروغ ملتا ہے۔ واضح رہے کہ intangible ثقافتی ورثے میں ایسے عناصر کو شامل کیا جاتا ہے جن کی کوئی ٹھوس شکل نہیں ہوتی، مگر وہ برادریوں یا اقوام کی ثقافت یا پہچان سمجھے جاتے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔