پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر محمود خان نے سعودی شہریت حاصل کرلی

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر محمود خان نے سعودی شہریت حاصل کرلی
کیپشن: Pakistani-American Dr. Mahmood Khan acquired Saudi citizenship

ویب ڈیسک: حال ہی میں سعودی عرب نے ایک پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر محمود خان سمیت متعدد سائنس دانوں، ڈاکٹروں، محققین، جدت طرازوں اور کاروباری افراد کو سعودی شہریت دی ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی حکم نامے کا مقصد ان افراد کو سعودی شہریت دینا ہے جن کی خدمات ممتاز قانونی، طبی، سائنسی، ثقافتی، کھیل اور تکنیکی مہارت کے مختلف شعبوں میں رہی ہیں۔

محمود خان، ہیولوشن فاؤنڈیشن کے سی ای او

ڈاکٹر محمود خان ہیولوشن فاؤنڈیشن کے سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ فاؤنڈیشن پہلی غیر منافع بخش تنظیم ہے جو گرانٹ کے ذریعے تحقیق کے لیے فنڈ فراہم کرتی ہے اور صحت کی سائنس کو فروغ دینے کے لیے بائیو ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔

محمود خان ایک خاص شعبے میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ ایک معروف یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف میڈیسن (ایم ڈی) ہیں اور 10 سال سے زیادہ کا عملی تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ میو کلینک میں ذیابیطس، اینڈوکرائنولوجی، اور نیوٹریشن ٹرائلز یونٹ جیسے تعلیمی پروگراموں کے انتظام  اور پیپسی کو میں چیف سائنٹفک آفیسر اور گلوبل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Watch Live Public News