رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ

رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ

لاہور(پبلک نیوز) ممبر پنجاب اسمبلی اور معروف صحافی نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں، ان پر اوکاڑہ کے علاقے حجرا شاہ مقیم میں قاتلانہ حملہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق ایم پی اے جگنو محسن کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس میں کچھ لوگ ان سے جوج کلاں میں جلسہ نہ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے اور انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اپنی منصوبے سے باز نہ آئیں تو وہ اس پر حملہ کردیں گے۔ ان دھمکیوں کے باوجود جب جگنو محسن ریلی پر گئیں تو ملزمان نے ان کا قافلہ روک لیا، ان پر فائرنگ کی گئی اور پتھراؤ کیا۔ بعدازاں ملزمان فرار ہو گئے۔ چھ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ ہجرہ شاہ مقیم میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے جبکہ پولیس نے رات گئے آپریشن میں اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔