(ویب ڈیسک ) کو ٹ ادو میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 1 شخص زخمی ہوا ہے۔
کوٹ ادو گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے ساتھ تیز ہوا چل پڑی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ادھر کوٹ ادو کے نواحی علاقہ سنانواں اڈا ون آر میں پکی کوٹھی کے قریب آ سمانی بجلی گرنے سے علی گرمانی نامی شخص جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ جبکہ دوسرا شخص فیاض زخمی ہے۔
ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ شیٹ سے کور کیا جبکہ زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاجِ معالجہ اور قانونی کارروائی کے لیے زخمی شخص اور ڈیڈ باڈی کو تفصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو شفٹ کردیا گیا۔