واٹس ایپ بزنس ایپ  کیلئے نئے آرٹی فیچل انٹیلی جنس (اے آئی ) فیچرز متعارف 

واٹس ایپ بزنس ایپ  کیلئے نئے آرٹی فیچل انٹیلی جنس (اے آئی ) فیچرز متعارف 

(ویب ڈیسک ) میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس ایپ کیلئے  آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چند نئے فیچرز متعارف کرادیے گئے۔

میٹا کے سی ای او مارک  زکر برگ نے برازیل میں میٹا  کی ایک کانفرنس میں ان نئے فیچرز سے متعلق بتایا ۔انہوں نے کہا کہ   میٹا کی جانب سے ایسے اے آئی ایجنٹس تیار کیے جا رہے ہیں جو کاروباری اداروں کو واٹس ایپ میں صارفین سے بات چیت کرنے میں مدد فراہم کریں۔

اس کے بعد میٹا  نے بتایا کہ   واٹس ایپ بزنس صارفین اے آئی کو استعمال کرکے فیس بک اور انسٹا گرام اشتہارات تیار کر سکیں گے جن پر کلک کرکے صارفین کسی بھی کاروباری ادارے سے واٹس ایپ چیٹ کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ کمپنی ایک  اے آئی کسٹمر سپورٹ کی آزمائش بھی کر رہی ہے جو خودکار طور پر صارفین کے سوالات کا جواب دے سکے۔

مذکورہ فیچر کی آزمائش سنگاپور اور بھارت میں ہو رہی ہے اور جلد برازیل میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ  اے آئی میسجز میں ایسے لیبل موجود ہوں گے جن سے صارفین کو  پتہ چل سکے گا کہ  وہ اے آئی بوٹ سے بات کر رہے ہیں نہ کہ کسی انسان سے۔

اس کے علاوہ   میٹا ویریفائیڈ کو بھی واٹس ایپ بزنس ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس کے ذریعے کاروباری ادارے اپنے اکاؤنٹس کو ویریفائی کر سکیں گے۔

Watch Live Public News