لاہور ( پبلک نیوز) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کالے قانون پر مزید کالک مل کر اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین حکمران ہیں۔ احتساب ہو گا اور سچا احتساب ہوگا، کسی کے ساتھ بے انصافی نہیں کی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ خود عمران خان کہتے تھے ٹیکس چوری ہو، مہنگائی ہو، ڈالر بڑھے، بجلی، گیس قیمت بڑھے، ٹیکس بڑھے تو وزیراعظم کرپٹ ہے۔ ہزاروں ارب کے سیکنڈلز ان کے موجود ہیں، مگر اس پر کوئی بات نہیں کررہا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین حکمران ہیں۔ انہوں نے کا کہ ایک کالے قانون پر مزید کالک مل کر اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سدا کسی نے نہیں۔ رہنا ان کو حساب دینا پڑے گا۔