ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے فلسطین پر بلائی گئی حکومتی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر اے پی سی میں شرکت نہیں کی جاسکتی۔ اس وقت پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنماء اسلام آباد میں نہیں۔