پانچ آئی پی پیز کا ادائیگیوں کے معاملے میں لچک دکھانے پر آمادگی کا انکشاف

پانچ آئی پی پیز کا ادائیگیوں کے معاملے میں لچک دکھانے پر آمادگی کا انکشاف
کیپشن: پانچ آئی پی پیز کا ادائیگیوں کے معاملے میں لچک دکھانے پر آمادگی کا انکشاف

ویب ڈیسک: حکومت اور آئی پی پی ایز کے درمیان بات چیت جاری ہے، ذرائع کے مطابق پاور پرچیز ایگریمنٹ کے تحت بننے والی 5 کمپینز لچک دیکھانے پر رضامند ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق 5 آئی پی پیز کو نئی ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی، صرف ان کمپینز کے بقایا جات سود کے بغیر ادا کیے جانے کا فارمولا زیرغور ہے، معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے 5 آئی پی پیز سے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 آئی پی پیز کو اجازت دی جائےگی مسابقتی باہمی تجارت مارکیٹ کےتحت بجلی فروخت جاری رکھیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت پہلے ہی کمپینز کو معاملات جلد ازجلد نمٹانے کی پیشکش کرچکی ہے، جو آئی پی پیز رضامندی سے معاملات طے نہیں کریں گے ان کے لیے فارمولے پر کام جاری ہے۔

Watch Live Public News