اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے: شیخ رشید

اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے: شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رواں ماہ اگست کو ترقیوں، تعیناتیوں اور تنزلیوں کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں بلکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔ اگست ترقیوں، تعیناتیوں اور تنزلیوں کا مہینہ ہے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1556515353332785153?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1556515353332785153%7Ctwgr%5Ead334ce9f7099fc3d7db6d66e6ed759339e19769%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40005253 ان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کی ہیں۔ جب چیف الیکشن کمیشنر پر ہی اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔ احتساب، ججز کی تقرری صدر نہیں، کرپشن زدہ لوگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیلیں غریبوں کے لیے، اشرافیہ کے لیے یہ 5 سٹار ہوٹل ہیں۔ 12 اگست 3 بجے اہم پریس کانفرنس کروں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔