پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک ہے: وزیراعظم

پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک ہے: وزیراعظم

پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ملی تو تنقید کی زد میں رہے کہ صوبے کو کیسے چلائیں گے ، خیبرپختونخوا میں ہم نے غربت کم کی ، خیبرپختونخوا میں ہی دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قربانیاں دی گئیں، صحت کارڈ غریب اورسفید پوش دونوں کے لیے ہے.

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں لوگوں کوصحت کارڈ ملے گا، کورونا کےدوران لاک ڈاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا، تنقید کی گئی کہ لاک ڈاؤن نہ کرنے پرعمران خان پر مقدمہ درج کیاجائے، کورونا میں میری ٹیم اورمیں نے منظم حکمت عملی سے فیصلے کیے ، کورونامیں مہنگائی ہوئی، ہمیں غربت بڑھنے کاخدشہ تھا .

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک ہے اور یہاں پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں مہنگائی نہیں ہے، موسم سرما کے بعد اشیاخورونوش کی قیمتیں کم ہوجائیں گی، عوام کی مشکلات میں کمی لانی اورانہیں سہولت فراہم کرنی ہوگی، کسان اور کاشت کار کو بلاسود قرضہ فراہم کررہے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ ایک گھرکی تعمیر کے لیے بلاسود 27لاکھ روپے کا قرض دے رہے ہیں، ہم لوگوں تکنیکی تعلیم اورہنر سکھائیں گے، جو بھی پیسہ اکھٹا ہوتاہے وہ ماضی میں لیے گئے قرض کی ادائیگی پر جاتاہے . قرض کی مد میں ادائیگی نہ کرنی ہوتی تو ہم مزید اچھے فلاحی کام کرسکتے تھے.

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔