پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ووٹ کس سیاسی شخصیت کے نام

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ووٹ کس سیاسی شخصیت کے نام
سورس: publicnews

ویب ڈسک: پاکستان کے مشہور اداکار برادری نے اپنا ووٹ کس سیاسی  شخصیت کو کاسٹ کیا خود ہی بتا دیا۔

عام انتخابات میں جہاں سیاسی گرما گرمی جاری ہے، وہیں اداکار اور مشہور شخصیات بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرتے دکھائی دیے۔

اداکار عثمان خالد بٹ کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے تصویر بھی اپلوڈ کی۔

عثمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی خوبصورت دن تھا، آپ بھی جائیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

ایک اور پوسٹ میں اداکار نے ووٹرز کو خبردار کیا کہ موبائل فونز اور ڈیجیٹل آلات پولنگ اسٹیشنز لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اگر آپ نے اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل نہیں کی ہیں، تو صرف اپنا بلاک کوڈ اور سیرئیل نمبر یاد کر لیں یا لکھ لیں، پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے۔ یہ آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے کیے گئے پوسٹ میں تصویر اپلوڈ کی گئی ساتھ ہی لکھنا تھا کہ میں نے ووٹ دے دیا ہے۔

اداکارہ حنا بیات خان کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں ان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ 8 بجے سے شہری قطار میں لگے ہوئے تھے لیکن ووٹنگ شروع نہیں ہو رہی ہے، عملہ اور پریزائیڈنگ افسر موجود تھے تاہم کچھ پولنگ ایجنٹس نہ ہونے کی وجہ سے ووٹنگ شروع نہیں کر وا رہے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ الحمداللہ میں نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے، آپ اپنا فرض ادا کریں اور باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔

 اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے ووٹ کاسٹ کر دیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تصویر میں اداکارہ کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ انگوٹھے پر لگے نشان کو دکھا رہی ہیں۔