” سیاسی بلونگڑے کو کرپٹ ولی عہد کے پاس جانا پڑ رہا ہے“

” سیاسی بلونگڑے کو کرپٹ ولی عہد کے پاس جانا پڑ رہا ہے“
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ کا پرچی شہزادہ اس وقت شدید تذبذب کا شکار ہے۔ پہلے جسے صرف جعلی راجکماری کے دربار میں حاضری دینا پڑتی تھی اب اس نومولود سیاسی بلونگڑے کو رہی سہی عزت پس پشت ڈالتے ہوئے کرپٹ ولی عہد کے ہاں بھی پیش ہونا پڑ رہا ہے!''ہائے رے ہوس اقتدار۔۔''سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جس دن وزیراعظم عمران خان نے حلف لیا تب سے جعلی راجکماری کا باجماعت رونا پٹنا جاری ہے۔ وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لیکر انکے سوگ کو مزید طویل کردیا ہے۔ جھوٹوں کی رانی PTI ورکرز کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنے بیشرم چیلوں کو لگام ڈالے جو پرامن کارکنان کو گالیاں بک کر اشتعال دلاتے رہےhttps://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1368539667986006020ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی ٹویٹ کا آغاز اس شعر سے کیا۔'وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ“۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کسی بھی معاشرے کی بہتری و ترقی میں خواتین کی اہمیت اور انکی محنت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ خواتین کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے، معاشرے میں انکا جائز مقام اور حقوق دلوانے کیلئے آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔