— Bill Gates (@BillGates) May 3, 2021انھوں نے عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ دونوں کے اثاثے برابر تقسیم کیے جائیں جن کی مالیت 146 ارب ڈالر بنتی ہے۔ واشنگٹن کی ریاست میں چونکہ یہ قانون ہے کہ اگر کوئی جوڑا علیحدگی کی طرف جاتا ہے تو اثاثے دونوں میاں بیوی میں برابر تقسیم ہوتے ہیں، اس لیے ملینڈا کو 146 میں سے 73 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔اگر ہم دیکھیں تو رواں برس کے آغاز میں پاکستان کی وزارت خزانہ نے ملک پر قرضوں کی رپورٹ جاری کی تھی۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان پر کل قرض 115 ارب ڈالر بنتا ہے جبکہ صرف بیرونی قرض 80 ارب ڈالر کے قریب ہے۔لہذا یہ کہا جا سکتا ہے کہ ملینڈا گیٹس کو طلاق کے بعد ملنے والی رقم پاکستان کے بیرونی قرضے اتارنے کے تقریباً برابر ہے۔
سبھی اس خبر سے واقف ہیں کہ دنیا کے امیر ترین شخص اور خواتین کی پُر زور حامی ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس میں علیحدگی ہو گئی ہے۔ علیحدگی تو ہو گئی مگر ان کے حصہ میں دولت کتنی آتی ہے؟ آخر وہ دنیا کے امیر ترین شخص کی بیوی ہے، یہ سوال تو ذہن میں آتا ہی ہے۔ ملینڈا گیٹس کی جانب سے واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی کی ایک اعلیٰ عدالت میں بل گیٹس سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کی شادی انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور یہ ٹوٹ پھوٹ ناقابل تلافی حد تک پہنچ چکی ہے۔