(ویب ڈیسک ) معروف اداکار عمران ہاشمی حادثے کا شکار ہوگئے۔
بالی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی حادثے کا شکار ہوگئے۔ عمران ہاشمی حیدرآباد میں اپنی آنے والی فلم گڈا چاری 2 کے ایک بھرپور ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران گردن پر گہرا زخم لگنے کے سبب زخمی ہوگئے۔
عمران ہاشمی کی گردن سے خون بہنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ عمران ہاشمی نے 2003 میں فلم ‘فُٹ پاتھ’ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے تھے۔