سلیکان و یلی (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک اور اہم فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بلکہ یوں کہا جائے فیچر پر اب کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ مگر یہ فیچر ہے کیا اور یہ کس طرح سے کام کرے گا۔ واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سامنے آیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے سالوں پہلے لاسٹ سین کا ایک فیچر متعارف کرایا گیا تھا جو آپ کو یہ بتاتا ہے کہ کون آخری بار کس وقت تک واٹس ایپ پر موجود تھا۔ یہ فیچر بنیادی طور پہ صارفین کی پرائیویسی کو مدنظر رکھ کر متعارف کرایا گیا تھا۔ جس میں تین آپشن تھے کہ کوئی بھی نہیں دیکھ سکتا، سب دیکھ سکتے ہیں یا پھر آپ کے کنٹیکٹس۔ اب اس حوالے سے ایک نیا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد آپ کے چوتھی آپشن یہ بھی ہو گی کہ آپ اپنے کنٹکٹس کو لاسٹ سین کی اجازت دے سکتے ہیں مگر اس میں سے مخصوص لوگوں کو نکال بھی سکتے ہیں۔ مائی کنٹکس ایکسپٹ کے فیچر پر کام شروع کیا جا چکا ہے اور جلد ہی اینڈرائید اور آئی او ایس صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔