ویب ڈیسک: اسلام آباد سیشن جج ویسٹ اعظم خان کا عید سے قبل اہم اقدام سامنے آیا ہے، معمولی جرائم میں ملوث قیدی اور ضمانت کے بعد مجموعی طورپر 100 ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
سیشن جج نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے حکم پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا۔
اسلام آباد سیشن جج ویسٹ اعظم خان نے عید سے قبل معمولی جرائم میں ملوث قیدی اور ضمانت کے بعد مجموعی طور پر 100 ملزمان کی رہائی کا حکم دیا۔
سیشن جج نے اڈیالہ جیل میں موجود معمولی جرائم میں ملوث 55 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔
اس کےعلاوہ اسلام آباد سیشن ایسٹ سے 45 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں اور عید سے پہلے رہائی کا حکم دے دیا گیا۔