لاہور(پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گرمی بڑھتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا. لاہور کے مختلف علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے.لاہور پوش علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے . لیسکو کے دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے . لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی رسد پوری نہیں مل رہی جس وجہ سے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، آنے والے دنوں میں بجلی کی رسد پوری نہ ہوئی تو لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگا.