ویب ڈیسک: لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈر ایجوکیشن کی جانب سے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق 30 مارچ تک داخلہ فارم وصول کیے جائیں گے جو انتہائی آخری تاریخ ہے۔ سالانہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 12 جون سے ہو گا جبکہ تیس دنوں تک جاری رہنے والے ان امتحانات کے نتائج 30 ستمبر کو سامنے آئیں گے۔دوسری جانب میٹرک امتحانات کی پنجاب بھر میں 4 مئی سے شروعات ہو گی اور یہ بھی ایک ماہ کے دورانیہ تک جاری رہیں گے۔ میٹرک نتائج 31 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔