ویب ڈیسک: پاکستان کے تیرہویں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا الوادعی بیان منظرعام پر آیا ہے، اس بیان کو صدر پاکستان کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بطور صدر ملک کے عوام کی خدمت میرے لیے باعث فخر رہی، اللہ میری کوتاہیوں پر مجھے معاف کرے، اچھے اعمال کا اجر دے، میری اہلیہ ثمینہ علوی بھی اس دعا میں میرے ساتھ شریک ہیں۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، بطور پاکستان کے 13 ویں صدر کے ایکس ہینڈل پر میرا یہ آخری پیغام ہے، یہ اکاؤنٹ اگست 2018 میں میں نے بنایا تھا، میں صدر پاکستان کا ایکس ہینڈل ملک کے 14 ویں صدر کو منتقل کر رہا ہوں۔
@PresOfPakistan
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 9, 2024
کے اس ایکس ہینڈل پر پاکستان کے 13ویں صدر کے طور پر یہ میری آخری پوسٹ/ٹویٹ ہے۔ یہ اکاؤنٹ اگست 2018 میں میں نے بنایا تھا۔
میں آج @PresOfPakistan کا مکمل کنٹرول پاکستان کے 14ویں صدر کے حوالے کرنے جا رہا ہوں۔
یاد رہے کہ18 اگست 2018ء کو پاکستان تحریک انصاف نے انھیں صدر پاکستان کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا،وہ 4 ستمبر 2018ء کو پاکستان کے صدارتی انتخابات 2018ء میں تیرہویں صدرِ پاکستان منتخب ہوئے،انھوں نے 352 ووٹ حاصل کیے اور فضل الرحمٰن (184 ووٹ) اور اعتزاز احسن (124 ووٹ حاصل کئے تھے۔
صدر منتخب ہونے پر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان اور سیاسی اتحاد کا ان کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا تھا،5 ستمبر 2018ء کو انھوں نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا تھا۔