لاہور(پبلک نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے پنجاب کی خدمت کی بدترین دشمن بھی کام کی تعریف کرتے ہیں ، شہبازشریف کی وجہ سے پنجاب و پاکستان نے ترقیاتی کی ،شہبازشریف نے آدھا عرصہ جیل اور نیب میں گزارا کوئی جواب دے گا انہیں جیل ریمانڈ اور جیل میں ڈالا، کبھی شہبازشریف پر ٹی ٹی تو کبھی کرپشن کاالزام لگایاجاتاہے ۔ مسلم لیگ(ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احسن اقبال اور راناثناءاللہ کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین سال سے ملک میں وزیر اعظم ہوں وزیر یا مشیر کرپشن کی بات کرتے ہیں، کرپشن بڑی ہو رہی ہے الزام ن لیگ پر لگایاجاتاہے، وفاق میں پانچ سال حکومت کی اگر کوئی کرپشن کی تو عمران خان اور کرائے کے وزراء کو چیلنج ہے کہ ٹی وی کیمروں کے سامنے آئیں لائیو جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے میں سب الزامات پر فیصلہ آیا ہے ، تین سالہ کرپشن کے الزامات پر تین بنچ کے فل بنچ نے صاف کہی کہ نیب نے عدالت میں اعتراف کیا شہبازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، نیب نے اعتراف کیا شہبازشریف نے غیر قانونی فنڈز سے اثاثے نہیں بنائے نہ کک بیکس لیں۔